٭ اترپردیش کے نوئیڈا میں جمعرات کو ای ایس آئی سی ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی جس پر مریضوں کا تخلیہ کیا گیا۔ مریضوں کو دواخانہ کے باہر میدان میں زمین پر لیٹے دیکھا گیا جبکہ ان کی فیملیاں قریب میں کھڑی تھیں۔ تادم تحریر کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور کم از کم 6 فائرانجن آگ بجھانے میں مصروف تھے۔