ریاض ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 78 سالہ معمر شخص کو جب شدید تھکن کی وجہ سے گرجانے پر ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور 24 گھنٹوں تک آکسیجن پر رکھا گیا اور بعدازاں اس کی طبعیت سازگار ہونے پر ڈاکٹرس نے اسے 600 سعودی ریال کا بل تھما دیا جسے دیکھتے ہی مذکورہ معمر شخص زاروقطار رونے لگا۔ ڈاکٹرس یہ سمجھنے لگے کہ بل میں موجود رقم کو دیکھ کر رو رہا ہے لیکن اس شخص نے ڈاکٹروں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بل کی رقم دیکھ کر نہیں رو رہا ہے۔ وہ بل کی ادائیگی بہ آسانی کرسکتا ہے لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران ہیکہ صرف 24 گھنٹوں کیلئے ہاسپٹل نے آکسیجن سربراہ کرنے کے 600 ریال وصول کرلئے لیکن اللہ تعالیٰ مجھے گذشتہ 78 سال سے بغیر کسی معاوضہ کے آکسیجن سربراہ کررہاہے۔
