ہاسپٹل میں قیدیوں پر تشدد، خفیہ کیمروں سےداعش کے مظالم بے نقاب

   

حلب: شام کے شہر حلب میں داعش کے ارکان کی جانب سے ہاسپٹل میں قیدیوں پر تشدد کئے جانے کا انکشاف ہوگیا۔ تنظیم کے ارکان ایک بچوں کے ہاسپٹل میں مارچ 2013 کی ایک ریکارڈنگ میں نظر آئے۔ وہ ماسک کے بغیر گھومتے رہے تھے۔انہوں نے شہر پر اپنے کنٹرول کے دوران حراست میں لیے گئے افراد پر تشدد کیا۔ اس دوران انہیں احساس نہ ہوا کہ ہاسپٹل کے کیمروں نے ان کے تشدد کو ریکارڈ کرلیا ہے فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ داعش کے بندوق بردار ہاسپٹل کی راہداریوں میں گھوم رہے ہیں جسے وہ اس وقت اپنے ہیڈکوارٹرز کے طور پر استعمال کرتے تھے۔