حیدرآباد/23 فروری ( سیاست نیوز) چند گھنٹوں میں شادی تھی لیکن دلہن کی صحت بگڑنے پر رشتہ داروں نے دولہن کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے دلہن کا آپریشن کیا۔ دو لہے نے شادی ملتوی کرنے کی بجائے ہاسپٹل کے بیڈ پر دولہن کے گلے میں منگل سوتر باندھ کر شادی رچائی۔ ضلع منچریال کے منڈل چنور کی متوطن شیلجہ کی بھوپال پلی کے تروپتی سے آج جمعرات کو شادی طئے تھی لیکن چہارشنبہ کو دلہن شدید بیمار ہوگئی جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج تھی۔ دولہے نے اسی مہورت پر شادی رچانے دونوں خاندانوں کو منوایا اور ہاسپٹل عملے کو واقف کرایا۔ انکی اجازت سے ہاسپٹل بیڈ پر شادی کی رسم انجام پائی۔ن