ہاشم آملہ کی نصف سنچری ،جنوبی افریقہ 241/6

   

برمنگھم۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اہم مقابلے میں بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد جنوبی آفریقی ٹیم نے اوپنر ہاشم آملہ کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کے باوجود بہتر اسکور بنانے کیلئے کافی جدوجہد کی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر نیوزی لینڈ کے بولروں نے ولیمسن کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے دوسرے ہی اوور میں بائیں ہاتھ کے خطرناک اوپنر ڈی کاک کو 5 رنز پر آؤٹ کردیا۔ 9 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ کے نقصان کے بعد ہاشم آملہ اور کپتان ڈوپلیسی نے دوسری وکٹ کیلئے 50 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی ۔ ہاشم آملہ نے 83 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 55 رنز اسکور کئے جبکہ ونڈر داسن نے 64 گیندوںمیں ناقابل تسخیر 67 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ جنوبی آفریقہ نے مقررہ 49 اوورس میں 6 وکٹس کے نقصان پر 241 رنز بنائے ہیں۔