ہالینڈ میں دوسری شب بھی مظاہرے اور جھڑپیں

   

ایمسٹرڈم: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہالینڈ میں لاک ڈاؤن سخت کرنے اور رات کا کرفیو نافذ کرنے کے خلاف دوسری شب بھی ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے اور دنگا فساد ہوا۔ زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل مظاہرین نے ملک کے دس سے زائد شہروں میں لوٹ مار کی اور گاڑیوں اور دیگر املاک کو آگ لگائی۔ مظاہرین نے پولیس پر حملے کیے جس کے جواب میں پولیس کی طرف سے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا گیا۔ ڈچ پولیس کے مطابق کم از کم 150 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔