حملہ آور کی تلاش جاری، ہیگ کے تجارتی علاقہ میں سنسنی کی لہر
دی ہیگ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کے دارالحکومت کے مرکزی بازار میں تین کمسن بچوں کو چاقو گھونپ کر زخمی کرنے والے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ شہر کے مرکزی بازار کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجہ میں ممالک کے ہجوم میں دہشت و سنسنی پھیل گئی تھی۔ پولیس کی ایک خاتون ترجمان کے حوالے سے اے این پی خبر رساں ادارہ نے کہا کہ ’’فی الحال ہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ تینوں متاثرین کمسن تھے جن کی عمر نہیں بتائی گئی ہے، انہیں دواخانہ میں طبی امداد پہونچانے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ایک نشریاتی ادارہ نے این او ایس نے چشم دید گواہ کے حوالہ سے کہا کہ دو کمسن لڑکیاں چاقو گھونپنے چانے کے بعد معمولی زخمی حالت میں اسٹور سے باہر نکلنے کے لئے بھاگ رہی تھیں۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ (حملہ آور) چیتا نظر آرہا تھا۔ ایک اتھیلیٹ کی چھلانگ لگاکر بینچوں کی عبور کریں۔ اس دوران دو کمسن لڑکیاں چیخ پکار کے ساتھ دو رہی تھیں۔ پولیس نے ابتداء میں کہا کہ حملہ آور کوئی 40 تا 50 سالہ شخص ہوسکتی ہے، لیکن بعد میں اس کے بارے میں دی گئی یہ تفصیلات واپس لیتے ہوئے کہا گیا کہ حقیقی حملہ آور کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔