ایمسٹرڈم ۔یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈچ پولیس نے دی ہیگ شہر میں چاقو کے وار کر کے تین بچوں کو زخمی کرنے والے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ پینتیس سالہ اس شخص کو ہفتے کے روز شہر کے مرکزی حصے سے گرفتار کیا گیا۔ حملوں کے وقت لوگ بلیک فرائڈے کی مناسبت سے خریداری میں مصروف تھے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک تیرہ سالہ لڑکا اور دو پندرہ سالہ لڑکیاں شامل تھیں۔ انہیں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابھی یہ واضع نہیں کہ اس شخص نے یہ حملے کیوں کیے۔