ہالینڈ میں کورونا پابندیوں میں نرمی، جرمنی میں نائٹ کرفیو ؟

   

Ferty9 Clinic

سلواکیہ : یورپی ملک ہالینڈ کی حکومت ملک میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود آئندہ ہفتے سماجی پابندیوں میں نرمی کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم مارک روٹے نے اعلان کیا کہ 28 اپریل سے گزشتہ تین ماہ سے جاری رات کے کرفیو کو ختم کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ریستوران اور بارز کو 12 بجے سے 6 بجے تک گاہکوں کی محدود تعداد کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ جرمنی میں آج پارلیمان کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں یکساں قوائد کی منظوری متوقع ہے۔ ان ہنگامی پابندیوں میں رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔