بھونیشور۔ ارجنٹینا جونیئر مینزہاکی ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کو2-1 سے شکست دے کر یہاں جاری ایف آئی ایچ جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ کلنگ اسٹیڈیم میں دوسرے کوارٹرفائنل میچ کافی سنسنی خیز رہا، جس میں دونوں ہی ٹیموں نے ایک دوسرے کو سخت چیلنج دیا۔ دونوں کا ڈفینس شانداررہا، جس کی بدولت پہلا کوارٹر گول کے بغیر رہا۔