ہالینڈ کے ریستوران میں روبوٹ کا استعمال

,

   

ایمسٹر ڈم۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام)کرونا کی وبا کے دنوں میں انسانوں کا میل جول ایک مشکل اور پریشان کن معاملہ ہے۔ لہذا اب ربورٹ انسان کی مدد کرنے لگیں ہیں؟ اس حوالے سے ہالینڈ میں ایک ریستوران میں تجربہ کیا گیا ہے۔ہالینڈ کے ساحلی علاقے رینیسہ میں واقع چائو سن ہو کے ریستوران رائیل پیلس نے اس وقت ربوٹ کو ایک خود کار ویٹر کے طور پراختیار کیا جب چین میں کرونا کی وبا پھیلی۔ریستوران کے مالک کی بیٹی لیا نے کہا کہ وہ کرونا وبا کے ابتدائی عرصے میں انہوں نے خود کار ویٹرکا کامیاب تجربہ کیا۔ہو کے ریستوران میں ڈائننگ ہال میں سرخ اور سفید رنگوں میں روبوٹ کا ایک جوڑا رکھا گیا ہے جو وہاں پرآنے والے چینی اور انڈونیشی مہمانوں کی تواضع کرتا ہے۔ان کے فرائض میں مہمانوں کا استقبال کرنا ، مشروبات اور پکوان پیش کرنا اور استعمال شدہ کپ اور کراکری جمع کرنا شامل ہیں۔ ریستوراں میں روبوٹ کا ایک اہم کام معاشرتی دوری کو یقینی بنانا ہے۔