نئی دہلی ۔ 15 اکٹوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) نیدرلینڈس کے شاہی جوڑے ولیم الیگزینڈر اور میگزیما نے منگل کو یہاں کے علاقہ نندنگری میں واقع سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا۔ شاہی جوڑہ جو اتوار کی شب نئی دہلی پہونچا ، اُن کا استقبال ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیہ نے کیا۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا کہ اسٹوڈنٹس مہمانوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے جبکہ وہ طلبہ سے گھل مل گئے ۔