ہالینڈ کے متعدد شہروں میں کورونا پابندیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے

   


ایمسٹرڈم: ہالینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کی گئی نئی پابندیوں اور کرفیو کے فیصلے کے خلاف مظاہرے اور جھگڑے فساد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب نو بجے کرفیو کے نفاذ سے کچھ دیر قبل کم از کم دس شہروں میں دنگا فساد ہوا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ دی ہیگ میں مظاہرین نے گاڑیوں کو بھی آگ لگائی۔ این شِیڈے نامی شہر میں مشتعل افراد نے ایک ہاسپٹل پر پتھراؤ کیا۔ ملک بھر میں 200 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔