میڈرڈ۔ سیمونا ہالیپ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے آخری 16 میں جگہ بنالی اور مقامی لوگوں کی پسندیدہ پاؤلا بادوسہ کو راست سٹوں میں شکست دی۔ میڈرڈ اوپن کی دو بارکی چمپئن ہالیپ نے دوسری سیڈ بدوساکو 6-3، 6-1 سے شکست دی ۔ ہالیپ نے یہاں 2016 اور 2017 میں خطاب جیتا تھا۔نو سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب ہالیپ کو یہاں سیڈ نہیں کیاگیا ہے۔ مارچ میں انڈین ویلز ٹورنمنٹ میں شرکت کے بعد وہ پہلی بارکسی ایونٹ میں کھیل رہی ہیں۔دوگھنٹے 20 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا نے تمارا زیڈانسیک کو 3-6، 6-1، 6-3 سے شکست دی۔ دیگر میچوں میں آٹھویں سیڈ اونس جبور نے ورارا گرچیوا کو 7-5، 0-6، 6-4 اور بیلنڈا بینسک نے کیرولینا موچووا کو 6-3، 4-6، 7-5 سے شکست دی۔