نیویارک۔30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )یوایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ خاتون زمرے میں ٹاپ سیڈ ناؤ می اوساکا نے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا، رومانیہ کی سمونا ہیلپ ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔15 سالہ امریکی اُبھرتی کھلاڑی کوکو گاف کے یو ایس اوپن میں بھی شاندار مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے اب سابق چمپین جاپان کی نومی اوساکا کے خلاف اپنا مقابلہ مقرر کرلیا ہے۔ گاف جنہوں نے ومبلڈن میں شاندار مظاہرے کرتے ہوئے چوتھے مرحلہ تک رسائی حاصل کی تھی انہوں نے یہاں دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں ہنگری کی کوالیفائیر کھلاڑی ٹیمیا بابوس6-2,4-6,6-4 سے شکست دی ہے۔ یو ایس اوپن کے 32 کھلاڑیوں کے مرحلہ میں رسائی حاصل کرنے والی یہ نوجوان کھلاڑی بن گئی ہیں کیونکہ اس سے قبل یو ایس میں اناکورنیکوا نے 1996 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ جرمن اسٹاراینڈرا پیٹ کووچ نے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹورنمنٹ کے دوران خواتین کے مقابلوں میں حیران کن نتائج ملے جیسا کہ سرفہرست اوساکا کا مقابلہ پولینڈ کی مگدا لینیٹ سے ہوا ۔ جاپان کی اوساکا نے 6-2,6-4 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔یوایس اوپن میں رومانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی سمونا ہیلپ کا مقابلہ ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے ہوا جنہیں حیران کن شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ یو ایس اوپن میں ویمنز سنگلز کے دوسرے مرحلے میں یوکرین کی ایلینا سویٹو لینا نے امریکی حریف وینس ولیمز کو 6-4 کے یکساں اسکور سے گھر واپسی کا پروانہ تھمایا۔ چیک جمہوریہ کی تھرڈ سیڈ کیرولینا پلسکووا نے جارجیا کی مریم بولکواڈے کو 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ یوکرین کی ڈیانا یسٹریمسکا نے سویڈش حریف ریبیکا پیٹر سن کو 6-4 اور 6-1 سے مات دی۔ سرینا ولیمز نے ہم وطن کیٹی میک نالی کو 5-7 ، 6-3 اور6-1 سے شکست دی۔ آسٹریلیا کی سیکنڈ سیڈ ایشلے بارٹی نے امریکی پلیئر لورین ڈیوس کو 6-2 اور 7-6سے باہر کیا۔ میڈیسن کیزکیخلاف چین کی زہو لن کی کوشش 6-4 اور 6-1 سے جواب دے گئی۔ پیٹر ا کویٹووا کو جرمن کھلاڑی اینڈریا پیٹکووچ نے 6-4 کے یکسا ں اسکور سے غیر متوقع شکست دی۔ فرنچ پلیئر کرسٹینا ملاڈینو وچ کو ہم وطن فیونا فیرو نے 4-6، 7-6 اور6-3 سے زیر کیا۔صوفیہ کینن نے جرمنی کی لارا سیگ منڈ کو7-6 اور 6-0 سے ہرایا۔ تیونس کی اونس جبیور کیخلاف بیلا روس کی الیکسانڈرا ساسنووچ 6-3 ، 4-6اور 2-6 سے ناکام ہوئیں۔ مرد زمرے کے سنگلز کے سیکنڈ راؤنڈ میں سوئٹزر لینڈ کے تھرڈ سیڈ راجر فیڈرر نے بوسنیا کے دامیرڈومہورکو 3-6 ، 6-2 ، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ جاپان کے کائی نشیکوری نے امریکہ کے بریڈلے کلہن کو 6-2 ، 4-6، 6-3 اور 7-5 سے شکست دی ۔ سہرفہرست نواک جوکووچ نے ارجنٹیا کے یوآن اگناسیو لونڈیرو کو 6-4 ، 7-6 اور 6-1 سے مات دی۔