بیجنگ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین میں جاری چائنا اوپن کے ویمنز سنگل دوسرے راؤنڈ میں نمبر چھ سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کا سفر تمام ہوگیا جنہیں روس کی ایکاٹرینا الیگزنڈرووا نے 6-2 اور6-3 سے شکست دی اور نمبر نو سیڈ سوئس پلیئر بلینڈا بین چچ،نمبر تین سیڈ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا،نمبر آٹھ سیڈ ہالینڈ کی ککی برٹینز اور چیک جمہوریہ کی کیٹرینا سینیاکووا کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔نمبر 16 سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی، نمبر پانچ سیڈ کینیڈا کی بیانکا آندریسکو،نمبر گیارہ سیڈ امریکہ کی میڈیسن کیز،بلجیم کی ایلیس میرٹین، روس کی اناستاسیا پیولی چینکوا اور امریکہ کی جینیفر براڈی بھی پہلا مرحلہ پارکرگئیں۔ مینز سنگل فرسٹ راؤنڈ میں نمبر دو سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے امریکہ کے فرانسس ٹیافو کو 6-3 اور 6-2 سے ہرا دیا جبکہ برطانیہ کے کیمرون نوری،نمبر چار سیڈ روس کے کیرن خاشانوف،چین کے زیزہین زینگ، برطانیہ کے ڈینیئل ایوانز،فرانس کے جرمی چارڈی اور روس کے آندرے روبلیف بھی دوسرے راؤنڈ میں جا پہنچے۔ جاپان اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں نمبر پانچ سیڈ فرانس کے لوکاس پوائیل نے پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاکز اور نمبر چھ سیڈ کروشیا کے مرین سلچ نے جاپان کے یوئیچی سوگیٹا کو ہرا کر سیکنڈ دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ۔