ہالیپ کی ووہان اوپن میں شرکت

   

ووہان۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن کا خطاب جیتنے والی رومانیہ کی سیمونا ہالیپ ستمبر میں مسلسل چھٹی مرتبہ ووہان اوپن میں شرکت سے ٹینس میں اپنی واپسی ممکن بنائیں گی جہاں انہیں27 ستمبر کو اپنی سالگرہ منانے کا موقع بھی ملے گا۔ واضح رہے کہ ووہان اوپن 22 تا 28 ستمبر مقرر ہے۔عالمی درجہ بندی میں نمبر چار ہالیپ کو دوگرانڈسلام خطابات جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔