ہالی ووڈ کا آئندہ سال اپنی تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

   

لاس اینجلس : عالمی وبائی بیماری کوویڈ 19 کی وجہ سے جہاں بڑے پیمانے پر گھروں میں قید دنیا کو ایک سے زیادہ محاذ پر آن لائن کیا جارہا ہے تاکہ عوامی مقامات پر لوگ بحالت مجبوری جراثیم اور وائرس کش لوازمات کیساتھ ایکدوسرے سے فاصلہ رکھ کر زندگی کے معاملات کریں وہیں ہالی نے بھی آئندہ سال اپنی تمام فلمیں آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔اختتام پذیر سال 2020 میں کورونا کے باعث دنیا بھر میں سینما ہال بند ہونے کی وجہ سے ویسے بھی سینکڑوں فلمیں ریلیز نہیں ہو پائیں۔