ہالی ڈے پیاکیج کے نام پر عوام کو دھوکہ ایک گرفتار

   

حیدرآباد ۔10۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ہالی ڈے پیکیج کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ایک دھوکہ باز کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب شیخ صلاح الدین نے گلوبل تاج پرائیڈ سرویسز پرائیوٹ لمٹیڈ اور الیٹنٹ ڈیولپرس ادارہ کے نام پر عوام کو یہ یقین دلایا کہ وہ ہالی ڈے پیاکیجس اور اراضی پلاٹس فراہم کرسکتے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ پیکیجس کے نام پر 400 افراد سے پانچ کروڑ روپئے حاصل کئے گئے اور بعد ازاں عوام کو دھوکہ دیا ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران یہ پتہ لگایا کہ دھوکہ باز نے عوام کی رقم سے کاچارم ولیج میں 110 مربع گز اراضی کے تین پلاٹس اور تین کاریں خریدی۔ پولیس نے شیخ صلاح الدین کو دھوکہ دہی اور دیگر دفعات کے تحت گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزم اسی قسم کے دیگر مقدمات میں بھی ملوث ہے۔