ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی فلم سکندر کی وجہ سیکافی خبروں میں ہیں۔ فلم سکندر 30 مارچ کو بڑے پردے پر آنے والی ہے۔ اس فلم کو ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ سلمان سے پہلے مروگاداس بالی ووڈ کے سوپر اسٹارز جیسے اکشے کمار اور عامر خان کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ اے آر مروگادوس جو سلمان خان کی فلم سکندرکی ہدایت کاری کے لیے سرخیوں میں ہیں، انہوں نے اس دوران اکشے کمار اور عامر خان کی ہٹ فلموں کے سیکوئل کے بارے میں بڑی بات کہی۔ انہوں نے عامرکی فلم گجنی اور اکشے کی فلم ہالی ڈے کی ہدایت کاری کی۔ یہ دونوں فلمیں بہت کامیاب رہیں۔ اب اے آر نے اس کے سیکوئل کے بارے میں بات کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ اکشے کمارکے ساتھ ہالی ڈے کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ بچوں کے لیے ایک اینی میٹڈ فلم بھی بنانے جا رہے ہیں۔ ہدایت کار سے اکشے کمارکی فلم ہالی ڈے کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔ تھلاپتی وجے نے اس کے تامل ورژن توپاکی میں کام کیا جو ایک کامیاب ترین فلم ہے ۔ انہوں نے اکشے کے ساتھ ہالی ڈے کا سیکوئل بنانے کی خواہش ظاہرکی، اس وقت سلیپر سیل کا تصور بہت منفرد تھا۔ میرے پاس کچھ آئیڈیاز ہیں اور میں مستقبل میں اکشے (کمار) سرکے ساتھ ہالی ڈے 2 یا توپاکی 2 بناؤں گا۔ مروگادوس نے سب سے پہلے ایک انٹرویو میں اپنی آنے والی فلم سکندر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابتدائی طور پر 2025 میں سکندر پرکام شروع کرنے والے تھے لیکن سلمان خان نے انہیں فوری طور پر فلم کی تاریخیں دیں اورکام شروع ہوگیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ اپریل میں شیوکارتھیکیان کی فلم مدراسی کو مکمل کریں گے۔ پھر ہم بچوں کے لیے ایک اینی میٹڈ فلم بنائیں گے۔ جب ان سے گجنی 2 کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم گجنی 2 کے بارے میں سوچ رہے ہیں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس میں ہیروکون ہوگا، عامر خان نے اس کے ہندی ورژن میں کام کیا اور اداکار سوریا نے تامل ورژن میں کام کیا۔