حیدرآباد۔ 4مارچ (یو این آئی) امتحان میں شرکت کے لئے ضروری ہال ٹکٹ نہ ملنے پر انٹرمیڈیٹ کے ایک طالب علم نے کیڑے مار دواپی کرخودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرنول کے ادونی میں پیش آیا۔اس طالب علم کی شناخت پون کمار کے طورپر کی گئی ہے ۔اس کو علاج کے لئے ادونی کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق روی کمار انٹرمیڈیٹ سال اول کا طالب علم ہے ۔ کالج انتظامیہ نے اس کو ہال ٹکٹ نہیں دیا۔امتحانی مرکز کے قریب اس کو ہال ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی تاہم ہال ٹکٹ نہ دیئے جانے پر مایوسی کے عالم میں اس نے کیڑے مار دواپی کرخودکشی کی کوشش کی تاہم اس کے اراکین خاندان نے اس کو علاج کے لئے فوری طورپر سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج کیاجارہا ہے ۔