ہاناؤ میں نسل پرستانہ حملے کے بعد ملک بھر میں دعائیہ تقاریب

   

برلن ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں گزشتہ شب ہاناؤ کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں تقاریب کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پچاس سے زائد شہروں میں سیاستدانوں، شہریوں اور کلیسا کے نمائندوں نے دعائیہ تقاریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے اسے دہشت گردی کی ایک وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔ چانسلر انجیلا مرکل نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یاد رہیکہ چہارشنبہ کی شام ہاناؤ میں ایک شخص نے دو حقہ بارز پر فائرنگ کرتے ہوئے نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔