ہانگ کانگ اب خودمختار نہیں رہا : مائیک پومپیو

   

واشنگٹن ۔ 28 مئی(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کو تصدیق کردی ہے کہ چین کے نافذ کردہ نئے ایکٹ کے بعد اب ہانگ کانگ کی خود مختارحیثیت نہیں رہی، جس کے بعد ہانگ کانگ اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالرز کی تجارت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ کوئی بھی سمجھدار شخص زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے اب یہ بات نہیں کرسکتا کہ ہانگ کانگ کو چین سے خود مختار حیثیت حاصل ہے، امریکہ پہلے ہی ہانگ کانگ سے متعلق چین کے فیصلے کو تباہ کن قرار دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر امریکی سفیر کہہ چکے ہیں کہ چین کی متعلقہ قانون سازی ہانگ کانگ کی خود مختاری کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔