ہانگ کانگ : ایک دن میں 100 سے زیادہ کورونا مریض

   

Ferty9 Clinic

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ کی لیڈر کیری لیم نے کہا ہے کہ ابھی یہاں وائرس کنٹرول میں نہیں۔ ان کا یہ بیان اتوار کو 100 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ صورتحال واقعی تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن سرکاری ملازمین کا دفتر جانا ضروری نہیں وہ پیر سے گھر سے ہی کام کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ شہر میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین ہیں۔مزید ایک ہفتے کے لیے جم، تفریحی پارک اور دیگر جگہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔اب تک ہانگ کانگ میں 12 ہلاکتیں اور کورونا وائرس کے 2000 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔