ہانگ کانگ: جمہوری حقوق کیلئے سرگرم 7سرکردہ قائدین مجرم

   

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں حکام نے دو سال پہلے اگست میں تاریخی مظاہرے منعقد کرنے کی پاداش میں ملک کی سات سرکردہ شخصیات کو قصوروار قرار دیا ہے۔ ان میں بیاسی سالہ بیرسٹر مارٹن لی، اپوزیشن کے سابق منتخب ارکان اور میڈیا کی کاروباری شخصیت جمی لائے شامل ہیں۔ ہانگ کانگ میں یہ لوگ دہائیوں سے چین کی مداخلت کے خلاف اور جمہوری حقوق کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ ساتوں ملزمان نے کوئی بھی غلط کام کرنے سے انکار کیا ہے۔ حالیہ عرصے میں ہانگ کانگ میں چین کی ایما پر کڑے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں جس کے بعد حکام مزاحمت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹ رہے ہیں۔