ہانگ کانگ سے ملحقہ سرحد پر چینی فوج کی تعیناتی پر امریکہ کا اظہار تشویش

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن15 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ اسے ہانگ کانگ سے ملحقہ سرحد پر چینی نیم فوجی نقل و حرکت کی اطلاعات پر ’’شدید تشویش‘‘ لاحق ہے، جس چینی علاقے میں گذشتہ 10 روز سے جمہوریت کے حامی مظاہرین نے مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم چین اور ہانگ کے تمام فریق کو اس بات کی ترغیب دیتے ہیں کہ وہ حل تلاش کرنے کی کوشش کریں، جس کی مدد سے ہانگ کانگ کے باسیوں کی آزادی اور ہانگ کانگ کی اعلیٰ سطحی خود مختاری کا خیال رکھا جائے، جیسا کہ چین برطانیہ مشترکہ اعلان میں درج ہے‘‘۔انھوں نے کہا کہ ’’ہانگ کانگ حکومت کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ اظہار رائے اور پرامن اجتماع کی آزادیوں کی حرمت کا خیال رکھے، جیسا کہ چین برطانیہ مشترکہ اعلان میں درج ہے، اور چین اعلیٰ سطح کی خودمختاری کی حرمت کا خیال رکھے‘‘۔ایسے میں جب حالیہ دنوں کے دوران احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کی ہے، چین کے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ نے سرحد کے ساتھ چین میں سیکورٹی افواج کی تعیناتی کے بارے میں ویڈیوز دکھائی ہیں۔