ہانگ کانگ میں احتجاجیوں نے ٹرینس روک دی

   

Ferty9 Clinic

ہانگ کانگ ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں احتجاجیوں نے صبح کی مصروف اوقات میں ایک سب وے سرویس کو ٹرینوں کے دروازوں پر رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے مفلوج کرنے کی کوشش کی جس کے بعد متعدد ٹرینیں اسٹیشنوں سے روانہ نہ ہوسکیں جبکہ ایک لائن پر خدمات کو مکمل طور پر بند کردیا گیا اور دوسری لائن پر جو بھی ٹرینیں چل رہی تھیں وہ تاخیر کا شکار تھیں۔ یہ دیکھ کر سینکڑوں مسافرین بھی احتجاجیوں سے الجھ گئے اور ان کے ساتھ تکرار کرنے لگے۔ ٹیو کنگ لینگ اسٹیشن کے پلیٹ فارم اور ٹھہری ہوئی ٹرینوں میں مسافروں کے احتجاجیوں کے ساتھ تکرار کے مناظر دیکھے گئے۔ جیسا کہ قارئین جانتے ہیں کہ ہانگ کانگ میں جمہوریت کی حمایت کرنے والوں کی جانب سے احتجاجی ریالیاں گذشتہ کئی دنوں سے منعقد کی جارہی ہیں جس نے ہانگ کانگ حکومت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہانگ کانگ حالانکہ چین کا حصہ ہے تاہم مقامی معاملات میں اسے خودمختاری حاصل ہے۔