ہانگ کانگ میں احتجاج اور تشدد کی لہر نہ تھمی‘ جھڑپیں جاری

   

Ferty9 Clinic

ہانگ کانگ (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں احتجاج کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز بھی مشہور سیاحتی ضلع تسم شا تسوئی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران پولیس نے اندھادھند آنسو گیس کے شیل برسائے اور کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ ہزاروں سرکاری ملازمین نے بھی مظاہرین کی حمایت میں جلوس نکالا۔