ہانگ کانگ۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں حوالگی قانون کیخلاف اساتذہ نے حکومت مخالف ریلی نکالی۔اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق مظاہرین مشرق ہانگ کانگ کے چاٹر گارڈن پارک میں موجود ہو رہے ہیں۔ ریلی کے منتظمین کے ایک نمائندے نے کہا کہ ہم لوگ ایڈمنسٹریٹو سربراہ کیری لام کے دفتر کی طرف جا رہے ہیں۔ٹیچرز یونین کے ممبران اس حوالگی قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کے تحت بغیر کسی دو طرفہ سمجھوتہ کے مشتبہ افراد کو مختلف قانونی طریق کار کیلئے چین کو سونپنے کا التزام ہے ۔ مظاہرین پہلے ہی ریلیوں میں شامل لوگوں پر پولیس کی طرف کئے گئے طاقت کے استعمال کی جانچ کرانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔چین کا نیم خود مختار علاقہ(ملک) ہانگ کانگ میں جون کے آغاز سے ہی مظاہرہ ہورہے ہیں۔ لوگوں نے حوالگی قانون کے خلاف پرامن طریقے سے ریلیاں نکالیں، لیکن بعد میں مظاہروں کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہونے لگیں۔
