ہانگ کانگ میں ایپل ڈیلی کا سابق صحافی گرفتار

   

ہانگ کانگ سٹی: ہانگ کانگ پولیس نے اتوار کی شب قومی سلامتی کے جرم میں ایپل ڈیلی کے ایک سابق صحافی کو گرفتار کرلیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 57 سالہ صحافی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ غیر ملکی افواج کے ساتھ سازش کے تحت قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں برطانیہ جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچا تھا۔پولیس نے گرفتار صحافی کا نام جاری نہیں کیا ہے ، حالانکہ مقامی میڈیا نے اس کی شناخت فی الحال بندہونے والے ایپل ڈیلی اخبار کے سینئر رپورٹر فنگ وائی کانگ کے طور پر کی ہے ۔حال ہی میں ایپل ڈیلی اخبار کے کچھ دوسرے ملازمین کو قومی سلامتی کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے مسٹرفنگ کو گرفتار کرنے اور صحافیوں کو نشانہ بنانے پر پولیس کی شدید مذمت کی۔