ہانگ کانگ میں ایک بار پھر ہزاروں افراد کا مظاہرہ

,

   

Ferty9 Clinic

ہانگ کانگ 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین نے بارش سے بھری گلیوں میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے انتباہ کو نظر انداز کردیا ۔ پولیس نے ان افراد کے اجتماع کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ احتجاجیوں اور پولیس کی جانب سے ایک دوسرے پر گیس کے بم پھینکے گئے جن کے نتیجہ میں ایک سب وے اسٹیشن کو نقصان پہونچا ہے ۔ یہ مظاہرے لانگ کانگ میں کئی مقامات پر ہوئے جہاں احتجاجیوں کے الگ الگ گروپس جمع ہوئے تھے ۔ ہر مقام پر احتجاجیوں کا ہجوم دیکھا گیا جو پولیس کے انتباہ کو نظر انداز کرتے نظر آئے ۔ پولیس نے اپنے فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ احتجاجی گروپس نے گیس بم پھینکے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ احتجاجیوں کا اس طرح سے ایک بار پھر سڑکوں پر جمع ہونا غیر قانونی ہے اور انہیں ایسا کرنے سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔ احتجاجیوں نے پولیس کے انتباہ اور دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور انہوں نے کسی ایک مرکزی مقام پر جمع ہوکر احتجاج کرنے کی بجائے شہر میں کئی مقامات پر مظاہرے کئے اور مختلف محکمہ جات کے صدر دفاتر کے روبرو احتجاج کیا ۔