ہانگ کانگ میں تشدد سے امریکہ فکرمند :پومپیو

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ،19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ ہانگ کانگ میں تشدد سے فکر مند ہے ۔ انہوں نے سبھی فریقین سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے ۔ مسٹر پومپیو نے پیر کو صحافیوں کو بتایا‘‘امریکہ ہانگ کانگ میں پالی ٹیکنک یونیورسٹی اور احاطے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہو رہی پر تشدد جھڑپوں اور سیاسی بدامنی کے سلسلے میں فکر مند ہے ’’۔ انہوں نے سبھی فریقین سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہانگ کانگ میں کسی بھی فریق کی جانب سے تشدد ر منظور نہیں ۔ وہاں امن قائم کرنا ہانگ کانگ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔