بیجنگ : ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز کارکن ایگنس چاؤ کو آج ہفتے کے روز رہا کر دیا گیا۔ انہیں دو سال قبل ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ان کے کردار کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ چوبیس سالہ چاؤ کو دس ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں سات ماہ بعد ہی رہا کر دیا گیا۔ حکام نے فی الحال ان کی قبل از وقت رہائی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ چاؤ نے سن 2014 میں جوشوا وونگ اور نیتھن لا کے ساتھ مل کر ہانگ کانگ میں جمہوریت کے لیے احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔
