ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز کارکن گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ہانگ کانگ سٹی : ہانگ کانگ میں حکام نے بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر پر کریک ڈاؤن کے متاثرین کی یاد میں ہونے والے سالانہ پروگرام پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ پولیس نے اس کی خلاف ورزی کے الزام میں جمہوریت نواز کارکن اور وکیل چاؤ ہانگ کو گرفتار کر لیا۔ چاؤ تیانانمن اسکوائر کریک ڈاؤن کے متاثرین کی یاد میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک دفتر کے باہر جمع ہوئی تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ سن 1989 میں ہزاروں جمہوریت نواز چینی باشندے اپنے مطالبات کے حق میں بیجنگ کے تیانانمن اسکوائر میں جمع ہوئے تھے، جن پر چینی فوجی کریک ڈاؤن میں ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اسی کی یاد میں تقریباً تین عشروں سے ہانگ کانگ میں ہر سال چار جون کو یہ برسی منائی جاتی رہی ہے۔