ہانگ کانگ میں حوالگیٔ مجرم بل سے دستبرداری

   

* ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کے حکام نے حوالگیٔ مجرم بل سے جس کی مخالفت میں گزشتہ کئی ماہ سے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ بالآخر دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء چہارشنبہ کو شہر کی مقننہ میں سکیوریٹی سربراہ بل سے دستبردار ہونے کا رسمی طور پر اعلان کریں گے۔ اسی دوران قتل کے ایک مشتبہ ملزم کو جسے جیل بھیج دیا گیا تھا اور اسی وجہ سے ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی ماہ سے احتجاجی مظاہرے ہورہے تھے، کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل سے رہائی کے بعد ملزم نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں وہ تائیوان حکام کے روبرو خودسپرد ہونے تیار ہے۔