ہانگ کانگ میں مزید تشدد کا خدشہ، تعلیمی ادارے بند

,

   

ہانگ کانگ۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ہانگ کانگ اور اس کی یونیورسٹی کیمپس کے اطراف و اکناف میں سکیوریٹی میں زبردست اضافہ کردیا ہے کیوں کہ پولیس کو خدشہ ہے کہ گزشتہ شب حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ ہوئی جھڑپوں کا سلسلہ تشدد کو مزید ہوا دے سکتا ہے۔ چہارشنبہ کو کئی سب ویز اور ریلوے اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا کیوں کہ احتجاجیوں نے ٹرینوں میں بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔ یونیورسٹیوں اور کالجس کے علاوہ اسکولس میں بھی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد ہانگ کانگ کے مکمل طو رپر مفلوج ہوجانے کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔