جنیوا ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں اعلی ترین پولیس واچ ڈاگ نے جمہوریت نواز مظاہروں میں پولیس کے کردار پر رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پولیس کو طاقت کے ناجائز استعمال اور اور دیگر کئی الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ آئی پی سی سی کی رپورٹ میں البتہ یہ ضرور کہا گیا ہے کہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہے۔ رپورٹ میں چھ آسے واقعات کا جائزہ لیا گیا جن میں سراپا احتجاج بنے ہوئے مظاہرین زخمی ہوئے تھے۔ واچ ڈاگ کی رپورٹ میں باون تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔