ہانگ کانگ : ہانگ کانگ میں کوویڈ کا پہلا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور عوام سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ اپنے اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے حکام اس وقت ہانگ کانگ کے غریب ترین اور انتہائی گنجان آبادی ڈسٹرکٹس میں کوویڈ کے نئے کیسیز پھیل جانے سے بیحد پریشان ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں عوام سے خواہش کی گئی ہیکہ انہیں اپنے اپارٹمنٹس سے باہر نکلنے کی اسی وقت اجازت دی جائے گی جب وہ اپنی کوویڈ نگیٹیو رپورٹ پیش کریں گے۔ بتایا جارہا ہیکہ لاک ڈاؤن کا نفاذ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مثاثرہ ڈسٹرکٹس کے رہنے والے ہر ایک فرد کو کوویڈ ویکسین نہ دے دی جائے۔ اخبار ساؤتھ چائنا کے مطابق لاک ڈاؤن کا نفاذ جمعہ کی نصف شب سے ہوگا۔ لاک ڈاؤن سے تقریباً 150 ہاؤسنگ بلاکس میں حرکت و سکنات تھم جائیں گی جس سے وہاں رہنے والے 900 افراد متاثر ہوں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ ہانگ کانگ کوروناوائرس سے شدید طور پر متاثر ہونے والے ان چند ممالک میں سے ہے جو گذشتہ سال وسطی چین سے کوروناوائرس کے پھیلنے کے بعد متاثر ہوئے تھے۔