ہانگ کانگ : ہانگ کانگ نے کورونا وائرس کے باعث 2ہفتے کے لیے بازار بند کردیے گئے،جب کہ کئی پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہانگ کانگ کے حکام نے ایک ماہ کے لیے 150 ممالک کے فضائی آمدو رفت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اومی کرون قسم کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ادھر چین میں بھی کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ حکام نے شنگھائی میں 5کیس رپورٹ ہونے کے بعد سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں 24 گھنٹے میں 7 ہزار 500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس سے صورت حال مخدوش ہونے لگی اور 24 گھنٹے میں 5ہزار 281 کیس ریکارڈ کیے گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز مہلک وائرس سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس ک علاوہ 24 گھنٹے کے دوران میں متاثرہ 2ہزار 996 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔