ہانگ کانگ میں 88مظاہرین گرفتار

   

ہانگ کانگ،11نومبر(سیاست ڈاٹ کام)ہانگ کانگ میں دکانوں ،مال اور ریستورانوں میں توڑ پھوڑ کرنے اور شا ٹن میٹرو اسٹیشن پر میٹرو سروس میں رخنہ ڈالنے کے معاملے میں 80سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیاگیاہے ۔ہانگ کانگ پولیس نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے ۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق غیر قانونی طریقے سے جمع ہونے ،خطرناک ہتھیار رکھنے اور غیر قانونی کام کرنے کے معاملے میں مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات ساڑھے گیارہ بجے تک 88لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔بیان کے مطابق مظاہرین نے ہانگ کانگ کے مختلف اضلاع میں جمع ہوکر پولیس افسران پرحملہ کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے جیسے کام کئے ۔مظاہرین نے مختلف مال اور دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی،شا ٹن ٹاؤن ہال کے نزدیک ایک ریستراں کو نقصان پہنچایا اور شاٹن میٹرو اسٹیشن پر میٹرو خدمات میں بھی رکاوٹ پیدا کی۔