واشنگٹن۔امریکہ نے ہانگ کانگ کو دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔ مسٹر پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ‘‘ہانگ کانگ سے سلسلے میں چین نیا قومی سلامتی قانون نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اس کے پیش نظر امریکہ آج چین کی طرح ہانگ کانگ کو بھی دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کرتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنے کے فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہانگ کانگ کے سلسلے میں اپنی پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے پابند کیا ہے ۔