ہانگ کانگ کیلئے عالمی احتجاج کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

سڈنی۔29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) سڈنی اور تائیپی میں ہزاروں افراد نے ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامیوں کی تائید کرتے ہوئے ایک احتجاجی جلوس نکال کر عالمی احتجاج کا آغاز کردیا ۔ یہ آسٹریلیا میں ہانگ کے احتجاجیوں کا سب سے بڑا تائیدی جلوس تھا جس کا مطالبہ جمہوریت حامی تحریک کی تائید کرنا تھا ۔ جس کا آغاز گذشتہ جون میں ہوا ہے ۔ چین حامیوں نے اس جلوس میں شرکت نہیں کی اور جمہوریت حامیوں کی اپیل کو مسترد کردیا ۔ گذشتہ ماہ اسی دن دونوں گروپس میں جھڑپ ہوئی تھی۔