برسلز۔ یورپی پارلیمنٹ نے ہانگ کانگ کیلئے چین کے متنازعہ سکیورٹی قانون پر سخت تنقید کی ہے۔ یورپی یونین کی قرارداد کے مطابق یہ بل بیجنگ حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ کے شہریوں کی آزادی اور خودمختاری کو محدود کرنے کی متعدد کوششوں کی ایک اور واضح مثال ہے۔ جمعہ 19 جون کو برسلز میں یورپی پارلیمان میں اس بارے میں قراداد کو وسیع اکثریت کے ساتھ منظور کیا گیا۔ یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کے مطابق ہانگ کانگ میں چینی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی ’ایک ملک دو نظام‘ کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
امریکہ ۔روس کی نیوکلیئر ہتھیاروں کے کنٹرول پر ویانا میں بات چیت
ویانا۔ امریکہ اور روس کے درمیان نیوکلیئر اسلحے کے کنٹرول کے بارے میں بات چیت کا آغاز آئندہ ہفتے سے ویانا میں شروع ہو گا۔ واشنگٹن میں حکومتی ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اپنے خصوصی ایلچی مارشل بلنگس لی کو آسٹریا بھیج رہے ہیں۔ امریکی ایلچی پیر اور منگل کے روز روسی وزارت خارجہ کے ترجمان سرگئی ریابکوف سے ملاقات کریں گے۔ دونوں مندوبین نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے کے موجودہ معاہدے ’نیو اسٹارٹ‘ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس معاہدے کی مدت آئندہ سال فروری میں ختم ہو رہی ہے۔