ہانگ کانگ کی ہندوستان سمیت آٹھ ممالک کی فضائی سروس پر پابندی

   

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ نے بدھ کو سخت نئے رہنما خطوط کا اعلان کرتے ہوئے 8 جنوری سے ہندوستان سمیت آٹھ ممالک سے مسافر پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ہانگ کانگ کی رہنما کیری لیم نے کہا کہ آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، پاکستان، فلپائن، فرانس اور ہندوستان سے دوہفتے کے لئے پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اے بی سی نیوز نے محترمہ لیم کے حوالے سے بتایا کہ ان ممالک سے مسافر پروازوں کو ہانگ کانگ میں اترنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان ممالک میں رہنے والے افراد کو ٹرانزٹ پروازوں سمیت ہانگ کانگ کے لئے اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ محترمہ لیم نے کہا کہ 7 جنوری سے شام 6 بجے کے بعد ریستورانوں میں کھانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی اورکم ازکم دوہفتے کے لئے سوئمنگ پول، کھیلوں کے مراکز، بار اور کلب، عجائب گھر اور دیگر مقامات کوبند کر دیا جائے گا۔