ہانگ کانگ ۔ 26 نومبر (ایجنسیز) ہانگ کانگ میں کثیرالمنزلہ رہائشی کامپلکس میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی۔ہانگ کانگ کے حکام کا کہنا ہیکہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 29 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ آگ سے متاثرہ رہائشی بلاکس کے 279 افراد لاپتہ ہیں۔عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجے کی قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق متعدد افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے ہیں۔ہانگ کانگ کے فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ نے آگ سے ہلاکتوں پر اظہارِ افسوس کیا اور ہدایت کی کہ آگ پر جلد قابو پایا جائے۔چینی صدر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آگ سے جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو۔