٭ ہانگ کانگ میں احتجاجی طلبہ کو پالی ٹیکنک یونیورسٹی کیمپس کے اندرون روک کر رکھا گیا جہاں سے فرار ہونے کیلئے انہیں سیوریج کی لائنوں کو راستہ بنانا پڑا، جس میں انہیں سانپوں سے نمٹنا بھی پڑا۔ وہ کیمپس کو واپسی پر اس لئے مجبور ہوئے تھے کیونکہ آتش فرو عملہ نے ان کے بھاگنے کے راستہ کو بند کردیا تھا۔ ہزاروں احتجاجی طلبہ گزشتہ ہفتے کیمپس میں آگئے تھے جہاں سے وہ اپنی احتجاجی سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔
