بیجنگ ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین نے برطانیہ کو انتباہ دیا ہیکہ وہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کرنے سے گریز کرے جبکہ ایک اعلیٰ سطحی برطانوی عہدیداروں نے بین الاقوامی معاشی مرکز کے قائد سے کہا تھا کہ گذشتہ دو ماہ سے ہانگ کانگ دہل رہا ہے۔ جمہوریت حامی احتجاجی ملک گیر سطح پر برہم ہیں اور وہ ہانگ کانگ کی نجات چاہتے ہیں۔ یہ احتجاجی مظاہرین حکومت چین کیلئے ایک بڑا خطرہ بن گئے ہیں جو ہانگ کانگ کو ایک نیم خودمختار علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حکومت چین نے یہ علاقہ برطانیہ کو لیز پر دیا تھا جس کی مدت 1997ء میں ختم ہوچکی ہے۔ ہانگ کانگ کو دوبارہ چین کے حوالہ کرنے کی اطلاع پر ملک گیر احتجاج کا آغاز ہوگیا ہے۔
