ہانگ کانگ ۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چین کے خصوصی اختیارات کے حامل علاقے ہانگ کانگ کی انتظامی سربراہ کیری لیم نے اپنی سالانہ تقریر میں رہائشی مشکلات کم کرنے کے مختلف منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ لیم انتظامیہ کو گزشتہ چار مہینوں سے عوامی بے چینی اور مظاہروں کا سامنا ہے۔ چہارشنبہ کو لیم کی تقریر کو شہری اسمبلی میں اپوزیشن کی شدید ہلڑ بازی کے باعث روکنا پڑا تھا۔ اس خلل کے بعد انہوں نے ویڈیو کے ذریعے اپنی تقریر مکمل کی۔
