٭ امریکہ کے صدر ڈونالڈٹرمپ نے ہانگ کانگ سے ترجیحی سلوک کے خاتمے کے ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیئے۔چین نے ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کرنے والے امریکی عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کر دینیو یارک ٹائمز کے مطابق ہانگ کانگ میں ملازمین کو کام کے اجازت نامے کے لیے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نیویارک ٹائمز کا مزید کہنا ہے کہ ہانگ کانگ دفتر کی ایڈیٹنگ ڈیجیٹل ٹیم اگلے سال تک سیول منتقل کر دیں گے، ہانگ کانگ دفتر کی ڈیجیٹل ایڈیٹنگ ٹیم عملے کاایک تہائی حصہ ہے۔نیویارک ٹائمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں نئے چینی سیکیورٹی قانون سے پیشہ ورانہ امور سے متعلق غیر یقینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔
