بیجنگ : چین نے اعلان کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے عوام کیلئے برطانیہ کا قومی پاسپورٹ (بی این او) مزید تسلیم نہیں کیا جائے گا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ ‘چین 31 جنوری سے نام نہاد بی این او پاسپورٹ، سفری دستاویزات، شناختی دستاویزات کو تسلیم نہیں کرے گا اور مزید کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں’۔چین کا یہ فیصلہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ ‘بیجنگ نے اس عمل کو کئی مہینوں سے التوا میں رکھا ہوا تھا ۔
